گپتادھام درشن کو پہنچی دو موٹر سائیکل سوار درگاوتی ندی میں ڈوبے، تلاش ہے جاری

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

    سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​کے قریب چناری تھانہ علاقے کے گپتادھام میں درشن کے لئے گئے دو بائک سوار آج درگاوتی ندی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے، غوطہ خوروں کے ذریعہ انکے لاش کی تلاش جاری ہے، بائک کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔ دونوں نوجوان چناری تھانہ علاقہ کے سنگھ پور گاؤں کے رہنے والے سکھدیو رام کا 40 سالہ بیٹا کامیشور عرف گڈو رام اور ملہی پور گاؤں کے بساون ساہ کا 40 سالہ بیٹا رتن سنگھ ہے ۔ بائک پر سوار ایک نوجوان دھنجی رام نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی ہے اور دھنجی رام نے ہی ملہی پور گاؤں و دیگر لوگوں کو اسکی اطلاع دی ۔ اطلاع پر پولس انتظامیہ بھی پہنچ گئی ۔ چناری کے ژونل افسر نشانت کمار نے بتایا کہ غوطہ خور ڈہری سے آئے ہیں اور وہ لاش کی تلاش کر رہے ہیں ۔