انڈی پاپ کلچر کو ویسٹرن کے ساتھ لیکر بڑھنے کی کو شش کی ہے :کاجل نسکر

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

ممبئی 26ستمبر (تا ثیر بیورو)ٹی سریز کےپاپ چاٹ باسٹرس یوٹیوب چینل پر ہدایت کار کاجل نسکر کا انڈی پاپ سونگ مکھ موڑنا کل ریلیز ہوئی ہے ۔اس گانے کے بارے میں بات کر تے ہوئے کاجل نسکر بتاتے ہیںکہ مکھ مو ڑنا ایک بے حد پیارا لو میکنگ رومانٹک گیت ہے۔اس گیت میں ایک رومانٹک کپل کا ایک دوسرے کے تئیں پیار دکھا نے کی کو شش کی گئی ہے

۔رامو جی فلم سیٹی حیدرآباد کی خو بصورت لو کیشن پر سو ٹ ہوئے اس ویڈیو گیت کو کافی خو بصورتی سے مدھو ریما وشواس ،گلتشام اور سانندا مترا پر فلمایا گیا ہے ۔یہ گیت ماضی کے پیار اور حال کے حقیقت کی کہانی کی طرح ہے ۔جس کو کافی سنجیدگی سے ہدایت کار کے ذریعہ فلمایا گیا ہے ۔مکھ موڑنا ایک طرح سے معشوق کے ذریعہ معشوقہ کو کی جانے والی گزارش ہے جس میں ایک دوسرے کے تئیں اعتماد رکھنے کے بات کہی گئی ہے۔