آذربائیجان کے آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

باکو ، 26 ستمبر: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع ایک بار پھر مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ آذربائیجان کے آرمینیائی کنٹرول والے علاقے نگورنو کاراباخ میں تیل کے ایک ڈپو میں زوردار دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ سینکڑوں لوگ زخمی ہیں۔ آرمینیا نے اس واقعے کو نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نگورنو کاراباخ جسے بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا علاقہ سمجھا جاتا ہے ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ یہ علاقہ گزشتہ تین دہائیوں سے آرمینیائی باشندوں کے قبضے میں ہے۔ گزشتہ ہفتے آذربائیجان کی فوج نے یہاں ایک خصوصی آپریشن شروع کیا تھا جس میں دو سو سے زائد آرمینیائی شہری مارے گئے تھے۔ اسی علاقے کے سٹیپاناکرت شہر میں تیل کے ایک ڈپو میں ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تین سو سے زائد زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ایسے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم آرمینیا نے دھماکے کو نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے کہا ہے کہ علاقے میں نسلی صفائی کی جا رہی ہے۔ آذربائیجان نے کہا ہے کہ وہ آرمینیائی باشندوں، آرمینیا کے روایتی شہریوں کو اپنے ساتھ ضم کرنا چاہتا ہے اور سب کو برابر سمجھنا چاہتا ہے۔ پہلے آذربائیجان فوج کے خصوصی آپریشن اور پھر آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد اب آرمینیائی باشندوں نے نگورنو کاراباخ کے علاقے سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔