ایم سی ڈی ایوان میں رمیش بدھوڑی کے خلاف لایا گیا مذمتی قرارداد، خوب ہوا ہنگامہ

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -26 SEPT  

نئی دہلی،26ستمبر:گزشتہ دنوں ختم ہوئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے دانش علی کے خلاف جو نازیبا اور غیر پارلیمانی بیان بازی کی اس پر ا?ج دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ ایم سی ڈی ایوان میں 26 ستمبر کو رمیش بدھوڑی کے خلاف پارلیمنٹ میں بولے گئے قابل اعتراض الفاظ کو لے کر مذمتی قرارداد لایا گیا۔مذمتی قرارداد ایم سی ڈی ایوان میں عا?پ کی کونسلر موہنی جندوال نے پڑھا اور ایوان میں اسے پیشکرتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ایوان کی میٹنگ منگل کی دوپہر 2 بجے شروع ہونی تھی، لیکن یہ میٹنگ 2.30 بجے شروع ہوئی۔ ایوان شروع ہوتے ہی دیر سے کارروائی شروع ہونے کے سبب اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ عا?پ کونسلر کی طرف سے ’رمیش بدھوڑی استعفیٰ دو‘ کے نعرے لگنے لگے۔ دوسری طرف بی جے پی کے کونسلروں کی طرف سے کیجریوال کے خلاف بھی خوب نعرے لگے۔ پھر جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی نعرے بازی شروع ہو گئی۔دہلی کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے ایوان میں ہوئے اس ہنگامے کو لے کر سبھی کو پھٹکار لگائی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہر بار ایوان شروع ہوتے ہی ہنگامہ ہو جاتا ہے۔ کسی بھی ایشو پر بحث نہیں ہو پاتی ہے۔ پھر شکایت ہوتی ہے کہ کسی کو بولنے نہیں دیا جاتا۔ اس لیے ہنگامہ نہ کریں۔‘‘ اس کے بعد 15 منٹ کے لیے ایوان کو ملتوی کر دیا گیا۔