بہار میں عظیم اتحاد پوری طرح متحد:تیج پرتاپ یادو

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT  

پٹنہ، 27 ستمبر: حکومت بہارکے وزیر تیج پرتاپ یادو ا?ج دہلی سے پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید نشانہ بنایا۔ تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ بی جے پی اپوزیشن اتحاد کو دیکھ کر خوفزدہ ہے اس لئے حکومت بہارکے بارے میں ہر طرح کی باتیں کر رہی ہے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ، تیج پرتاپ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد پوری طرح متحد ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ اب بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت نہیں بنے گی تو انہوں نے صاف صاف کہا کہ بی جے پی کے لوگوں سے پوچھو کہ عام ا?دمی ان کے بارے میں کیا سوچتی ہے ؟
دراصل بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کو لے کر طرح طرح کی بحثوں کا بازار گرم ہے۔ قیاس ا?رائیاں ہیں کہ نتیش ایک بار پھر رخ بدل سکتے ہیں۔ منگل کے روز مرکزی وزیر پشوپتی پارس کی پیشکش کے بعد بات چیت تیز ہو گئی ہے۔ واضح ہو کہ پشوپتی پارس نے کہا تھا کہ انسان مضبوط نہیں ہوتا، وقت مضبوط ہوتا ہے، وقت کا انتظار کریں ، جو بھی ہوگا اچھا ہی ہوگا۔ نتیش کمار اگر این ڈی اے میں ا?تے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔