ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT  

کٹیہار (عمر مُرشد) 28 ستمبر 23:جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضلع کے چھوٹے بڑے محلوں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ عاشقان رسولﷺ نے اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کیا جب کہ شہر کے واقع راجندرا اسٹیڈیم میں ضلع سیرت کمیٹی کی جانب سے منعقد اجلاس میں جید علمائے کرام نے خطاب کیا جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سنت نبوی کی پیروی اور اُسکی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیرت کمیٹی کے صدر مولانا احسن رضا اور سیکریٹری مولانا مختار رضا کے علاوہ مقامی و علاقائی آئمہ کرام کے ساتھ شہر کے ممتاز شخصیات موجود تھیں۔