اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT  

اداکار اکشے کمار کی فلم ‘مشن رانی گنج’ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سے پہلے کھلاڑی کمار اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ اکشے اور ٹوئنکل نے لندن میں برطانوی وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ٹوئنکل کھنہ، رشی سنک اور اکشے کمار نے ویڈیو میں پوز دیا ہے۔ ٹوئنکل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، “مجھے ہیلس پہننا اور ناچنا پسند نہیں، لیکن آج رات میرے پاؤں کی انگلیوں میں درد ہے۔ سدھا مورتی میری ہیرو ہیں، لیکن ان کے داماد، وزیر اعظم رشی سنک سے مل کر بہت اچھا لگا۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار کی اہلیہ اور اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے مصنفہ سدھا مورتی کی تعریف کی ہے۔ ٹوئنکل کا یہ ویڈیو اس وقت کافی مقبول ہے۔ اکشے کمار کے کام کی بات کریں تو ان کی فلم مشن رانی گنج 6 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم میں پرینیتی چوپڑا، روی کشن، کمود مشرا بھی ہیں۔