جمعیۃ علماء ہند کے وفد نےایس ایس پی سے کی ملاقات

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -29 SEPT  

جمعیت علماضلع مظفرنگرکی جانب سے 50000پچاس ہزارکی مالی امداد
مظفرنگر29ستمبر شاہدحسینی
واضح ہوکہ مظفرنگرکے گاؤں خانجہاں پور میں تقریباً 25 روز قبل کچھ شرارتی لوگوں نےلڑائی جھگڑے میں کلیم عرف گڈوکواتناماراکہ شدیدطورپرزخمی ہوگیاتھا جن کی وہ تاب نہ لاسکااورعلاج کے دوران گزشتہ روز کلیم انتقال کرگیاگاٶں اورکلیم کے لواحقین بہت زیادہ مغموم ہیں آج صبح مولانامکرم قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ علماء مظفرنگر کے وفد نے ایس ایس پی سے ملاقات کرکےایک تحریری شکایت پیش کی جس میں کلیم کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیاایس ایس پی صاحب نے جمعیت علماکے وفدکویقین دہانی کراٸی کہ کسی بھی صورت میں مجرموں کو بخشانہیں جاٸے گاانہوں نے بتایاگرفتاری ہوٸی ہے جومجرم باقی ہیں انہیں جلدگرفتارکرجیل بھیجاجاٸے گاایس ایس پی سے ملاقات کے دوران وفدمیں مولانامکرم قاسمی،حاجی عزیزالرحمن،مولاناعبدالخالق،مولانازبیر پھلت،قاری شاہدحسینی،مولاناعبداللہ،مفتی عین الدین قاسمی وغیرہ شریک رہے
اس کے بعدمولانامکرم قاسمی کی قیادت میں جمعیت علمامظفرنگرکاایک وفدخانجہاں پورکلیم کے گھرپہنچاجہاں پرکلیم کے گھروالوں تسلی دیتے ہوٸے صبرکی تلقین کی اورمجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کاوعدہ کیااسی اثنامیں جمعیت علماضلع مظفرنگرکی جانب سے 50000پچاس ہزارکی نقد امدادکی اورآٸندہ کے لٸے بھی تعاون کی یقین دہانی کراٸی وفدمیں حافظ شیردین،مولاناعبدالخالق،حاجی عزیزالرحمن،مولاناعمران،مولانامونس،قاری نعیم کے نام شامل ہیں۔