TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT
پٹنہ ،1اکتوبر:پٹنہ یونیورسٹی ہر سال ۱ / اکتوبر کو اپنا یوم تاسیس مناتی ہے۔اور اس موقع پر یونیورسٹی ٹاپر طلبا و طالبات کو طلائ طمغہ سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائ کرتی ہے۔اسی سلسلے کو آج دہراتے ہوئے یونیورسٹی نے تمام مضامین کے ٹاپر طلبا کو سند اور طلائ طمغہ سے نواز کر ان کے سنہرے مستقبل کی دعائیں دیں۔شعبئہ اردو مگدھ مہیلا کالج کی طالبہ شیریں تسنیم بھی اس اعزاز کو حاصل کیا۔ شیریں تسنیم نے مگدھ مہیلا کالج کے شعبئہ اردو سے بی ۔اے پاس کیا ہے۔ جن کا سیشن ۲۰۲۰ تا ۲۰۲۳ ہے۔ شیریں ابھی ایم ۔اے اردو پٹنہ یونیورسٹی سے کر رہی ہیں۔ اس موقع پر مگدھ مہیلا کالج کی پرنسپل پوفیسر نمیتا کماری کے ساتھ پی جی اردو کے صدر ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی ،شعبئہ اردو مگدھ مہیلا کالج کےصدر ڈاکٹر سہیل انور ،سابق صدر شعبہ ڈاکٹر سورج دیو سنگھ،ڈاکٹر محمد ضمیر رضا ،نرجس فاطمہ اور تمام اردو کے اساتذہ نے مبار کباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔اسی کے ساتھ شیریں تسنیم کے تمام ہم جماعت طلبا نےبھی انہیں مبارکباد پیش کیں