TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT
اب آسان اور سستا میں عالم دین کی تربیت کے ساتھ زائرین کو بھیجا جائیگا عمرہ میں: شیر محمد
ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)اتوار کو علاقائی علماء و مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں ٹھاکر گنج شہر کے تحت ریلوے گیٹ کے پاس طواف ٹور اینڈ ٹریول کا شاندار افتتاح ہوا۔ جسمیں پورے شہر سے لیکر دیہی علاقوں سے سیکڑوں کی تعداد میں خاص خاص لوگوں نے شرکت کی اور طواف ٹور کے بانی مولانا شیر محمد مصباحی کو اس نیک کام کے لیئے ڈھیر ساری مبارک بادیان پیش کی۔ اس دوران
مولانا شیر محمد مصباحی نے طواف کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ علاقہ سیمانچل غربت زدہ ہے یہاں عمرہ سستا سے سستا ہونا چاہیے۔ لیکن کچھ لوگوں نے عمرہ کے نام پر بھولی بھالی عوام کو خوب ٹھگا۔ مہنگا عمرہ کی وجہ یہ ہے کہ لوگ عام طور پر ایجنٹ اور دلال بن کر کام کرتے ہیں تو وہ آگے پیچھے دونوں سے کمیشن لیتے ہیں۔ لیکن طواف ٹور اپنے آپ میں ایک مستقل ٹور ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عام طور پر لوگ نہیں جاننے کی وجہ سے آدھے ادھورے عمرہ کر آتے ہیں طواف ٹور کی خاصیت یہ ہے کہ حاضری سے پہلے عمرہ کرنے والوں کی انڈیا میں ہی ٹریننگ کر دی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک عالم دین ضرور بھیجا جائے تاکہ لوگ اس عالم کی رہنمائی میں عمرہ کے ارکان، واجبات، سنن و مستحبات و دیگر حدود و آداب اچھی طرح انجام دے پائیں۔ ہمارے یہاں سہولیات و خصوصیات یہ ہیں: رٹرن ٹکٹ، عمرہ ویزا، میڈیکل انشورنس، جدہ سے مکہ و دیگر اسفار اور زیارت کے لیے ایئر کنڈیشن بس کا انتظام، ایئر کنڈیشن ہوٹل، دونو وقت عمدہ کھانا مع ناشتہ، مکہ و مدینہ کے مقدس مقامات کی زیارتیں؛ غار حرا، غار ثور، منا، مزدلفہ، جبل رحمت، میدان عرفات، جعرانہ، میدان بدر، بیر روحہ، بیر شفا، میدان احد، شہدائے احد، مسجد قبا، مسجد قبلتین، کھجوروں کے باغات، جنگ خندق، مسجد سبا، مسجد علی وغیرہ مقامات کی زیارتیں۔ بس سروس کے ساتھ سو ڈیڑھ سو میٹر فاصلے پر واکنگ ڈسٹنس جیسے کھیل کئ اہم سہولیات فراہم دستیاب ہے۔ اس موقع پر مولانا خطیبِ و امام ظہور الاسلام نوری، قاری علاء الدین، مولانا امیر الدین، قاری حسن منظر، حافظ حبیب، مولانا ایوب، مولانا عبد الرزاق، مفتی مسلم القادری، مولانا التمش مصباحی، مولانا تحسین رضا، حافظ اسیر الدین، قاری عبد الرحیم، مولانا اعجاز، مولانا اکرام، حافظ توصیف، ڈاکٹر عاصف سعید، ضلع پریشد نمائندہ احمد حسین، سابق نائب پرمکھ غلام محی الدیں ،محمد نور نظام الدین ، نامہ نگار قیصر عالم، شمیم، نور عالم صاحبان موجود رہے۔

