گاندھی جینتی کے موقع پر سن رائز پبلک اسکول میں ثقافتی پروگرام میں سرکردہ لیڈروں کی شرکت

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -02 OCT

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) گاندھی جینتی کے موقع پر پیر کے روز بلاک علاقہ کے مختلف مقامات پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا نگر پنچایت بھرواڑہ میں واقع سن رائز پبلک اسکول کیمپس میں اسکول کے ڈائریکٹر محمد نوشاد کی صدارت اور روشن ٹھاکر کی نظامت میں منعقدہ پروگرام میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب کے دوران اسکول کے طلباء نے ثقافتی پروگرام میں مختلف پریزنٹیشنز پیش کئے  اس دوران پنڈال تالیوں سے گونجتا رہا آر جے ڈی کے جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی نے پروگرام میں طلباء کی پیشکش کی تعریف کی۔  انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں عدم تشدد کی علامت سمجھا  جاتا ہے مہاتما گاندھی کے طرز عمل اور افکار کو اپنانے کی ضرورت ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ سابرمتی کے بیٹے، تم نے کمال کر دیا ہے  انہوں نے یہ معجزہ کسی توپ، گولی یا  تشدد سے نہیں بلکہ سچائی اور عدم تشدد کا پیغام دے کر کیا۔  انہوں نے ملک کو متحد کیا اور انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی آر جے ڈی کے ترجمان سابق ایم ایل اے رشی مشرا نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو نہ صرف آزادی بلکہ ان کے ذریعہ سماجی اصلاح کے لئے کئے گئے کام کو بھی یاد کرنے کی ضرورت ہے اس وقت ملک کو گاندھی جی کے نظریات کی سب سے زیادہ  ضرورت ہے تاکہ معاشرہ درست سمت میں آگے بڑھ  سکے ان کی زندگی  سے یہ سبق ملتا ہے کہ راہ حق میں مشکلات تو آتی ہیں لیکن کامیابی بھی حاصل ہوتی ہے  ہم سب کے اندر سچ بولنے اور سننے کی قوت ہونی چاہیے  1980 میں ریلیز ہونے والی فلم گاندھی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے  اجلاس سے ضلع صدر ادے شنکر یادو، ضلع جنرل  سکریٹری ویشوناتھ چودھری، سابق مکھیا احمد علی تمنے، عتیق احمد، کلیم الدین راہی وغیرہ نے خطاب کیا موقع پر پرنسپل شائستہ پروین، خلیل احمد، کیشو ٹھاکر، سہیل احمد، معصوم، محمد خلیق، معراج علی، محمد ندیم، پی اے سی ایس کے صدر اودھیش کمار ساہ، بھون رائے، محمد نیرالے، آفتاب عالم، الطاف تمنا، منٹو یادو، وصی احمد واسط سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی