TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -02 OCT
دیوریا، 02 اکتوبر: اترپردیش کے دیوریا ضلع میں پیر کو ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں رودر پور کے قریب فتح پور گاؤں میں پرانی دشمنی کی وجہ سے چھ لوگوں کو قتل کرنے کی واردات کو انجام دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔
معلومات کے مطابق دیوریا کی رودر پور کوتوالی علاقے میں فتح پور کے لہڑا ٹولہ میں پیر کی صبح سابق ضلع پنچایت ممبر پریم یادو کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے انتقام میں امڈی بھیڑ نے ملزم فریق کے ستیہ پرکاش دوبے کے دروازے پر جمع کر ستیہ پرکاش دوبے کو مار ڈالا۔
اس کے بعد مشتعل ہجوم نے دو معصوموں سمیت ایک خاتون اور ایک دیگر کا قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد گاوں میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ سنسنی خیز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی پولیس تشدد سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی اے سی موقع پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چھ لوگوں کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کو موقع پر پہنچ کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

