تاثیر،۳ اکتوبر:- ایس -ایم-حسن
مرگدیپ سنگھ لامبا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘فکرے 3’ 28 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو پہلے دن سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم نے پہلے دن وویک اگنی ہوتری کی ‘دی ویکسین وار’ کو شکست دی۔’فکرے 3′ نے ریلیز کے پہلے دن 8.50 کروڑ روپے کا زبردست اوپننگ کلیکشن کیا۔ آنے والے دنوں میں اس فلم کی کمائی کے اعداد و شمار کا گراف بھی بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ فلم نے چار دنوں میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔ سنیچر، اتوار اور پیر کی چھٹیوں سے فلم کو بہت فائدہ ہوا۔ فلم نے کل گاندھی جینتی پر اچھی کمائی کی ہے۔’ساکنلک’ کی رپورٹ کے مطابق، فلم ‘فکرے 3’ نے پیر کو کل 11.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے اب تک کل 54.98 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ ایسے میں سبھی کو امید ہے کہ یہ فلم جلد ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گی۔فلم میں پلکت سمراٹ، ورون شرما، منجوت سنگھ، ریچا چڈھا اور پنکج ترپاٹھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم فلم ’فکرے‘ کا سیکوئل ہے۔

