تاثیر،۴ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
بہار شریف4 اکتوبر (محمد دانش) جنتا دربار میں ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے 9 لوگوں کے مسائل سنے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔مرورا پی اے سی ایس میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایت کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ڈسٹرکٹ لیڈ منیجر بھی موجود ہوں گے۔تحقیقاتی ٹیم کو پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ہرنوت کے کھروارا میں اپ گریڈ مڈل اسکول اور گاؤں میں پانی بھرنے کا مسئلہ ایک درخواست دہندہ نے دیا۔ضلع مجسٹریٹ نے ضلع پنچایت راج افسر کو اس جگہ کی جانچ کرنے اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ہرنوت کے بارہ کے ایک درخواست گزار نے شکایت کی کہ اس کا پڑوسی اس کے پرائیویٹ مکان کی تعمیر اور گلی میں دروازہ کھولنے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے سرکل آفیسر اور تھانہ انچارج کو جائے وقوعہ کی جانچ کرنے اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔عوامی شکایات کے ازالے کے قانون کے تحت کچھ دیگر مقدمات کی سماعت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی عوامی۔شکایات کے ازالے کے افسر کو ہدایات دی گئیں۔دیگر درخواستیں بھی متعلقہ محکمہ کے افسران کو بھیجی گئی اور ان کے حل کے لیے ضروری ہدایات دی گئی۔