ایشین گیمز: ہندوستانی خواتین کی ریکرو آرچری ٹیم نے کانسہ کا تمغہ جیتا

تاثیر،۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

ہانگژو، 6 اکتوبر: انکیتا بھکت، بھجن کور اور سمرن جیت کور پر مشتمل ہندوستانی خواتین کی ریکرو آرچری ٹیم نے ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں ملک کی ریکارڈ توڑ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو ویتنام کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔
اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا سے 6-2 سے شکست ہوئی تھی جس نے اس زمرے میں آخری چھ خطاب جیتے تھے۔ اس کے بعد ہندوستان کو ویتنام کے ساتھ کانسے کے تمغے کے لئے کھیلنا تھا۔
ہندوستان نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں ویتنام کو 6-2 سے شکست دی۔
اب ہندوستان کے پاس ہانگژو میں تیر اندازی میں کل چار تمغے ہیں جن میں سے تین سونے کے ہیں۔ اب ہندوستان کے پاس کل 87 تمغے ہیں جن میں 21 طلائی، 32 چاندی اور 34 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔