ایشین گیم :ہندوستان نے ہاکی میں 9 سال بعد جیتا گولڈ، پیرس اولمپکس کا راستہ صاف

تاثیر،۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

نئی دہلی ، 6اکتوبر: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ فائنل میں ہندوستان نے جاپان کو شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے پیرس اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ ہندوستان نے مردوں کی ہاکی میں ریکارڈ 16ویں مرتبہ تمغہ جیتا ہے۔ ان 16 تمغوں میں سے 4 گولڈ میڈل ہیں۔ جنوبی کوریا نے میزبان چین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ پاکستان جو کبھی ہاکی کی عظیم ٹیم تھی، اسے کوئی تمغہ نہیں ملا۔چین میں منعقدہ 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے پہلے ہی میچ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان کا ٹورنامنٹ میں کتنا دبدبہ تھا اس کا اندازہ اسکور کارڈ سے لگایا جا سکتا ہے۔ ایشین گیمز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے ازبکستان کو 16-0 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ اس کے بعد سنگاپور کو 16-1 اور بنگلہ دیش کو 12-0 سے شکست ہوئی۔ گروپ راؤنڈ میں ہی ہندوستان نے جاپان کو 4-2 اور پاکستان کو 10-10-2 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے فائنل میں جاپان کو 5-1 سے شکست دی۔ ایشین گیمز میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا یہ چوتھا گولڈ میڈل ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2014 میں منعقدہ ایشین گیمز میں سنہری کامیابی حاصل کی تھی۔ہندوستانی ٹیم نے جاپان کے خلاف پہلا گول دوسرے کوارٹر میں کیا۔ منپریت سنگھ نے شاندار شاٹ لگا کر ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ جاپان نے اس کا جائزہ لیا لیکن اسے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ منپریت سنگھ کے بعد ہرمنپریت سنگھ نے گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی برتری 2-0 ہوگئی۔ہندوستان نے تیسرے کوارٹر میں ایک بار پھر گول کیا۔ اس بار امیت روہداس نے فیلڈ گول کرکے ہندوستان کو 3-0 کی برتری دلائی۔ کچھ دیر بعد ابھیشیک نے ہندوستانی ٹیم کے لیے چوتھا گول کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم 4-0 سے آگے ہوگئی۔ چار گول سے پیچھے رہنے کے بعد جاپان نے ایک گول کیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ تاہم 4-1 سے جیت ہندوستانی ٹیم کو شاید قابل قبول نہیں تھی۔ ٹیم انڈیا نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے 5-1 سے جیت حاصل کی۔