وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین 9 کو دیوگھر جائیں گے

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

رانچی، 7 اکتوبر:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین 9 اکتوبر کو دیوگھر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے اس ممکنہ دورے کے حوالے سے ڈی سی اور ایس پی اور دیگر حکام نے پروگرام کے مقام سکٹیا بیراج کا معائنہ کیا۔ ڈی سی نے سنگ بنیاد رکھنے کی جگہ، جلسہ گاہ اور ہیلی پیڈ کا معائنہ کیا۔ عہدیداران بارش کے موسم میں ہیلی پیڈ میں پانی جمع نہ ہو، ہیلی پیڈ سے تقریب کے مقام کے درمیان ٹریفک کے مناسب انتظامات کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔محکمہ آبی وسائل نے سکٹیا میگا لفٹ ایریگیشن اسکیم کے تحت 534 کروڑ روپے کی لاگت سے سکٹیا بیراج سے دیوگھر اور جامتارا اضلاع تک پانی پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس بیراج کا پانی ان دونوں اضلاع کی 27 پنچایتوں کے 109 گاو?ں کے کھیتوں میں پہنچایا جائے گا۔