ایشین گیمز: ادیتی گوپی چند سوامی نے کمپاونڈ تیر اندازی خواتین انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

ہانگژو، 7 اکتوبر: ہندوستانی تیر انداز ادیتی گوپی چند سوامی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ہانگڑو میں جاری ایشین گیمز میں خواتین کمپاونڈ تیر اندازی خواتین انفرادی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔گوپی چند نے کمپاونڈ تیر اندازی مقابلے میں انڈونیشیا کے رتیہ زلیزتی فدلی کو 140-146 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ ادیتی نے پہلے سیٹ سے ہی کھیل پر غلبہ حاصل کیا جبکہ انڈونیشیائی کھلاڑی پیچھے رہ گئیں اور بالا?خر میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ادیتی نے تسلسل برقرار رکھا اور پہلے تین سیٹوں میں 29 پوائنٹس حاصل کیے۔ انہوں نے چوتھے گیم میں 30 پوائنٹس حاصل کیے اور پھر ا?خری سیٹ میں 29 پوائنٹس حاصل کیے۔ہندوستانی تیر اندازوں نے کھیل میں ہندوستان کا غلبہ ظاہر کرتے ہوئے پہلے سیٹ سے اچھی برتری برقرار رکھی۔دریں اثنا، ابھرتی ہوئی ہندوستانی تیر انداز جیوتی سریکھا وینم نے کمپاونڈ تیر اندازی خواتین انفرادی مقابلے میں جنوبی کوریا کی چیوون کو 145-149 کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ہندوستان اس وقت کل 100 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ان 100 تمغوں میں 25 طلائی، 35 چاندی اور 40 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔