پٹنہ کے بیور اور پھلواری جیل میں چھاپہ ماری

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

پٹنہ، 7 اکتوبر:راجدھانی پٹنہ میں واقع بیوراورپھلواری جیل میں ہفتہ کی صبح چھاپہ ماری کی گئی۔ دونوں جیلوں میں بیک وقت چھاپہ ما ری سے قیدیوں میں کہرام مچ گیا۔ اس دوران افسر کی جانب سے جیل کے اندر وارڈ سمیت تمام سیل کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر یہ چھاپہ ماری کی گئی۔ جہاں دو الگ الگ ٹیم تشکیل دے کر دونوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح چھ بجے پولیس ٹیم اچانک چھاپہ ماری کے لیے بیور اور پھلواری جیل پہنچی۔ دونوں ٹیم ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر چھاپہ ماری کرنے کے لیے پٹنہ پہنچی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معمول کی جانچ تھی جو دسہرہ پوجا سے پہلے کی جاتی ہے۔ چھاپہ ماری میں کیا برا?مد ہوا ابھی تک سامنے نہیں ا?یا۔ اس دوران ایس ڈی او صدر ، اے ایس پی دانا پور ، سٹی ایس پی ویسٹرن ، بی ایم پی اہلکاروں سمیت بہار پولس کے درجنوں اہلکار شامل تھے۔
واضح ہو کہ بیور جیل اور پھلواری جیل میں ہر سال اس طرح کی چھاپہ ماری کی جاتی ہے۔ اس چھاپہ ماری کا بنیادی مقصد قیدیوں پر نظر رکھنا اور جیل احاطے میں ہونے والی کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کی چھان بین کرنا ہے۔ اس دوران ہر قیدی کی تلاشی لی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ موجود دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔