پی ایل ایف پٹنہ اور جشنِ ادب، دہلی نے ملایا ہاتھ ، کلچر کارواں پٹنہ میں جنوری میں ہوگا انعقاد

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

’’پی ایل ایف اور انداز بیان کے مشاعرہ اور کوی سمیلن کو تین ماہ میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ لوگوں نے دیکھا۔

ََ” نئے سال میں جشنِ ادب اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے اشتراک سے 12 اور 13 جنوری کو پٹنہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

پٹنہ، 07 اکتوبر ۔۔۔انداز بیاں اور دبئی ایونٹ کے ساتھ پٹنہ لٹریری فیسٹیول کےاشتراک سے دارالحکومت پٹنہ میں منعقد ہونے والے مشاعرہ اور کوی سمیلن کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً 3 کروڑ ناظرین نے دیکھا اورپسند کیا۔انداز بیاں کے پروموٹر ریحان صدیقی نے یہ باتیں ایڈوانٹیج سروس کے سی ای او اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے سکریٹری خورشید احمد سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہیں۔ ریحان صدیقی نے پٹنہ اور شہر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی خورشید احمد کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر تقریب کے انعقاد میں ان کا مکمل تعاون ہے۔ایڈوانٹیج سروس کے سی ای او اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے سکریٹری خورشید احمد نے کہا کہ یہ پروگرام 8 گھنٹے تک جاری رہا جسے 800 لوگوں نے ٹکٹ خرید کر دیکھا۔ جو کہ ایسا پہلی بار ہوا ۔ خورشید احمد نے مزید کہا کہ 3 ماہ میں 3 کروڑ لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا اور سنا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جشن ادب کے بانی کنور رنجیت چوہان سے دہلی میں ملے جہاں انہیں بہت عزت دی گئی۔کنور رنجیت اور خورشید احمد کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں انہیں 8-9 اکتوبر کو بھوپال میں منعقد ہونے والے کلچر کارواں پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔اس پروگرام میں پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے سکریٹری خورشید احمد اور سینئر ممبر عبید الرحمن خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ خورشید احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال کے بعد پٹنہ کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تقریب نئے سال میں پٹنہ میں جشنِ ادب دہلی اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے اشتراک سے 12 اور 13 جنوری کو ایمس کے قریب دی رائل بہار ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں مشہور ستار نواز اور غزل گو استاد شجاعت حسین خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ استاد شجاعت حسین خان کی یہ غزل۔ زندگی سے بڑی کوئی سزا نہیں – اور کیا جرم ہے پتہ ہی نہی، اتنے ا حصوں میں بٹ گیا ہوں میں، میرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں۔


کلچر کارواں کے تحت قووالی، داستان گوئی، غزل گوئی، مشاعرہ اور ایڈوانٹیج ربڑو کے تحت ادب و تہزیب پر گفتگو ہوگی۔ اس تقریب میں دو فلمی اور دو ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب کی نظامت مشہور ٹی وی اینکرز کریں گے۔ اس موقع پر پی ایل ایف کے سینئر ممبر عبید الرحمن نے کہا کہ مشاعرہ اور کوی سمیلن جو حال ہی میں پٹنہ میں پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے ساتھ انداز بیان اور دبئی ایونٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا، ایک تاریخی، معیاری اور غیر معمولی طور پر کامیاب پروگرام تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے مشاعرہ کی تاریخ بدل دی۔ تقریب نے سامعین کا ریکارڈ توڑ دیا کیونکہ ہال میں تعداد سے زیادہ لوگ موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر مشاعرے دیر سے شروع ہوتے ہیں لیکن یہ مشاعرہ اور کوئی سمیلن وقت پر شروع ہوا اور یہ بھی دیکھا گیا کہ ہال میں شائقین کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی موجود تھی۔ اسی دوران یہ مشاعرہ کامیاب ہوگیا۔مشاعرہ میں تقریباً آٹھ گھنٹے سامعین کی موجودگی اردو سے محبت کی ضمانت ہے۔ جس کی وجہ سے عظیم آباد کا نام ایک بار پھر چرچہ میں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانٹیج کے سی ای او خورشید احمد کی مسلسل کاوشوں سے آنے والے دنوں میں مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اردو دوست پنکج چودھری نے حال ہی میں منعقدہ مشاعرہ اور کوی سمیلن کے بارے میں کہا کہ اس قسم کا پروگرام پہلی بار دیکھا گیا جہاں گنگا جمنی تہزیب نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود مشاعرہ کا خمار ختم نہیں ہوا۔ ابھی بھی ڈیجیٹل کے ذریعے سن رہا ہوں۔