بنگال کے وزیر فرہاد حکیم اور رکن اسمبلی مدن مترا کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

تاثیر،۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

کلکتہ ،8اکتوبر: سی بی آئی نے اتوار کو ایجنسی کی جانب سے میونسپلٹیوں میں کروڑوں کی بھرتی کے معاملات کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں مغربی بنگال کے وزیر اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اسی تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی افسران کی ایک اور ٹیم ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا کی رہائش گاہ پہنچی۔دریں اثنا، ان کی رہائش گاہ کے بیرونی علاقہ کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس نے پوری طرح سے گھیر لیا تھا۔ کسی کو گھر میں داخل یا باہر آنے کی اجازت نہیں ہے۔جنوبی کولکاتہ کے چیتلا میں واقع حکیم کی رہائش گاہ پر موجود سینٹرل فورس کے اہلکاروں نے وزیر کے ذاتی محافظوں اور وکلاء￿ کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ وزیر کی بیٹی پریہ درشنی حکیم کو بھی شروع میں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا لیکن بعد میں اجازت دے دی گئی۔حکیم اور ترنمول کانگریس کے مقامی حامیوں نے چھاپے اور تلاشی آپریشن کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی یا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سمیت ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے افسران، جو بلدیات میں بھرتی کے معاملے میں متوازی تحقیقات کر رہے ہیں، نے جمعرات کو 12 مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں، جن میں ریاست کے وزیر خوراک اور سپلائی رتھن گھوش کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔