نوادہ کلالی روڈ میں طبّی کیمپ کا انعقاد، 300 مریضوں کا مفت چیک اپ۔

تاثیر،۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

 نوادہ کلالی روڈ۔ محمد سلطان اختر
 نوادہ شہر کے قلب میں کلالی روڈ پر واقع مدر کیئر نرسنگ ہوم میں مسز فضا خان کی جانب سے ایک مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔  جس میں تقریباً تین سو مریضوں کو مفت ادویات اور ہیلتھ چیک اپ کے بعد کونسلنگ کی گئی۔ ڈاکٹر فضا خان نے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا نیکی کا کام ہے۔ ان بیمار مریضوں کے لئے مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو میریض زیادہ اخراجات کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کروا پاتے۔ڈاکٹر فضا خان کے ساتھ ہر آن کھڑی ہیں ۔ چیک اپ کے دوران فضا خان کے علاوہ دو اور فزیشن ڈاکٹروں نے تعاون کیا۔ تھائرائیڈ، سی بی سی، آر بی ایس، ای سی جی، تمام ٹیسٹ مفت کیے گئے۔اس میں سنجے کمار نے اپنا مانیٹرنگ کا کردار بہت اچھے طریقے سے ادا کیا اور دیہات کے لوگوں سمیت سیکڑوں افراد مفت سروس سے مستفید ہوئے، مریضوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرست بھی سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے.