جیسلمیر کی سرحد کے ناچنا علاقے سے چار مشتبہ افراد کو پکڑا گیا

تاثیر،۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

جیسلمیر ، 08 اکتوبر: ہفتہ کی شام کو ملٹری انٹیلی جنس نے راجستھان کے سرحدی ضلع جیسلمیر کے ناچنا علاقے میں چار مشتبہ افراد کو غیر قانونی طور پر فوج کی وردی فروخت کرتے ہوئے پکڑا۔فوجی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ چار گرفتار ملزمان کے نام راجارام ( 47)، گگن ( 19)، امین ( 38) اور جے پال ہیں۔ چاروں مشتبہ افراد سورت گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ ان کے ساتھ ملنے والی کار سے بڑی تعداد میں نقلی فوجی لباس ، بیلٹ ، موزے وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے پاس سے نئے پیٹرن کے فوجی لباس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسے تفصیلی تفتیش کے لیے تھانہ ناچنا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔