تاثیر،۱۰ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گیا پنڈت دین دیال اپادھیائے کے درمیان ایک اہم اسٹیشن ہے سہسرام جنکشن کیونکہ ضلع ہیڈکوارٹر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ سیاحتی مقامات سے بھرا ہوا ہے، شیر شاہ سوری کا تاریخی مقبرہ، تاراچندی دھام، گپتیشور دھام، توتلا بھوانی، بھلونی دھام، پائلٹ بابا آشرم، بہار میں بھگوان شیو کا سب سے اونچا مجسمہ، چندن شہید پہاڑی، چاچا پھگومل گرودوارہ، شیر گڑھ قلعہ، قلعہ روہتاس گڑھ یہاں کے اہم سیاحتی مقامات ہیں جہاں پر ملک اور بیرون ملک سے لوگ سیر کے لئے آتے ہیں لیکن اب بھی سہسرام جنکشن میں سیاحوں کے لئے سہولیات کا فقدان ہے جبکہ یو جی سی نے سہسرام کو ملک کے 100 سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ سیاحتی نقطہ نظر سے مندرجہ ذیل سہولیات جیسے سیاحتی امدادی مرکز کو سہسرام جنکشن میں کھولا جانا چاہئے۔ سہسرام جنکشن کو عالمی معیار کا اسٹیشن اور مسافروں کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں، ہاوڑہ نئی دہلی راجدھانی اکسپریس، سیالدہ-نئی دہلی راجدھانی اکسپریس، سیالدہ-جموتوی ہمسفر اکسپریس، بھونیشور – آنند بہار اکسپریس، ہلدیہ-آنند وہار اکسپریس، مجوزہ بندے بھارت ٹرین رانچی- وارانسی اور وارانسی- ہاوڑہ کو سہسرام جنکشن پر روکنے کو یقینی بنایا جائے، آرا-سہسرام ریلوے لائن کو دوگنا کیا جائے، مجوزہ سہسرام- چنار نئی ریلوے لائن کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے ۔ پولیس پبلک ہیلپ لائن کے کنڈل سنگھ، جاوید اختر اور شیام سندر پاسوان نے سہسرام جنکشن پر سہولیات بحالی کے لئے ریلوے کے وزیر، حکومت ہند، نئی دہلی سے پرزور مطالبات کئے ہیں، اس متعلق ایک پریس ریلیز جاری کر بھی اس بات کی آگاہی دی ہے ۔

