اکشے کمار نے پان مسالہ کے اشتہار پر وضاحت دی

تاثیر،۱۰  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے دوران پان مسالہ کا اشتہار نشر کیا گیا تھا۔ اس میں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار نے اداکاری کی تھی۔ اس اشتہار کے حوالے سے ہونے والی تنقید کے بعد اداکار اکشے کمار نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
اکشے نے کہا،’’اگر آپ فرضی خبروں کے علاوہ کسی اور چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں ، تو میں آپ کو کچھ حقائق کی جانچ کرنے کا موقع دیتا ہوں۔ یہ اشتہارات 13 اکتوبر 2021 کو شوٹ کیے گئے تھے۔ یہ اعلان کرنے کے بعد کہ میں عوامی طور پر ایسی مصنوعات کیحمایت نہیں کروں گا، میرا برانڈ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ قانونی طور پر اگلے مہینے کے آخر تک وہ اشتہارات چلا سکتے ہیں جنہیں وہ پہلے ہی شوٹ کر چکے ہیں۔ اب پرسکون ہو جایئے اور کوئی سچی خبر دیجئے‘۔
دراصل گزشتہ سال پان مسالہ کے اشتہار پر اکشے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اکشے نے اس کے بعد عوامی طور پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ اب ایسی مصنوعات کی تشہیر نہیں کریں گے۔ اتوار کو جاری ہونے والے ان کے اشتہار کو دیکھنے کے بعد، نیٹیزنز نے ان پر تنقید شروع کر دی تھی۔