تاثیر،۱۰ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لندن، 10 اکتوبر:۔ ہزاروں فلسطینی حامیوں نے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کو ا?زاد کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔ اسی دوران اسرائیل حامی بھی پہنچ گئے۔ جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی دیر رات لندن کے ہائی اسٹریٹ کنسنگٹن ٹیوب اسٹیشن کے قریب فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں میں جھڑپ ہوئی۔ کچھ لوگوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ کچھ لوگوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ا?تش بازی کی۔ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر دونوں گروپوں کے لوگوں کو الگ کیا۔میٹروپولیٹن پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے حماس کی حمایت کرنے والے افراد کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ سنک نے ٹوئٹر پر کہا کہ حماس کی حمایت کرنے والے اس ہولناک حملے کے ذمہ دار ہیں۔

