تاثیر،۱۱ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف12 اکتورب(محمد دانش) سرمیرا بلاک واقع مڈل اسکول چیرو میں’صفائی پر گفتگو’ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع سرمیرا کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر راجیو کمار نے صفائی کے موضوع پر گفتگو کی۔اس کی جانکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد نقی حسن ایوبی نے دی۔انہوں نے بتایا کہ بی ڈی او کی جانب سے اس موقع صفائی کے متعلق بچوں کو بیدار کیا گیا اور لوہیا کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے لوہیا سوکچھتا ابھیان کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس کے بعد ہیڈ ماسٹر محمد نقی حسن ایوبی نے بھی صفائی کی اہمیت پر بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ہمارے لئے بے حد ضروری ہے یہ ہمیں کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے آخر میں بچوں کو ہاتھ دھونے کے مختلف طریقے کو بتایا گیا۔اس موقع پر اسکول طلباء طالبات کے کے علاوہ اسکول کے اساتذہ ستیش پرساد،چندرسیکھر رویداس،کماری ریتا،مونی کماری،سروتم کمار،لالجی کمار،انیتا کماری وغیرہ موجود تھے

