تاثیر،۱۱ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
گوپال گنج، 11 اکتوبر: بہار کے گوپال گنج ضلع کیمانجھا گڑھ تھانہ علاقہ کے پتھراگاو?ں کے قریب قومی شاہراہ 27 پر مارننگ واک کے لئے نکلے تین لوگوں کو نا معلو م گاڑی نے زور دار ٹکر مار دی جس میں ایک خاتون اور ایک ضعیف شخص کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ پتھراگاو? ں کے ا?نجہانی منبودھ مانجھی کی 30 سالہ اہلیہ شیلا دیوی شدید طور سے زخمی ہیں۔ زخمی خاتون کو صدر اسپتال میں لایا گیا جہاں ایمر جنسی وارڈ میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ادھر متوفیوں کے لاش کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔
متوفیوں میں مانجھا گڑھ تھانہ علاقہ کے پتھراگاو?ں کے لکشمی مانجھی کی 40 سالہ اہلیہ ساوتری دیوی اور مانجھا گڑھ تھانہ علاقہ کے ہی ا?نجہای موکھا ٹھاکر کے 65 سالہ بیٹے دینا ناتھ ٹھاکر شامل ہیں۔ واقعہ کے تناظر میں بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی صبح گھنے کہرے میں پورا ضلع ڈوبا ہوا تھا۔ وہیں پتھرا اور جھجھوا سمیت دیگر گاوں کے لوگ روزانہ کی طرح بدھ کے روز بھی مارننگ واک کے لئے قومی شاہراہ 27 پر گئے ہوئے تھے۔ اسی درمیان ایک تیز رفتار ا?رہی نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹہل رہے لوگوں کو کچل دیا اور فرار ہوگیا۔
حادثے میں ایک خاتون اور ایک بزرگ شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون بری طرح زخمی ہوگئی۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں کے ذریعہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو واقعے کی معلومات دی گئی۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ موقع پر پہنچے اور انہیں صدر اسپتال لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع لواحقین اور دیگر لوگوں نے مانجھا گڑھ تھانہ کی پولیس کو دی۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کی۔ سڑک حادثے میں ہلاک ہوئی لکشمی مانجھی کے شوہر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ پہلی بار مارننگ واک کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ گھر سینکلنے کے قبل شوہر نے اسے منع کیا تھا کہ وہ مارننگ واک کے لئے نہ جائیں لیکن وہ شوہر کی بات نہ مان کر مارننگ واک کے لئے نکل گئیں اور حادثے کی شکار ہوگئی۔

