نیرج چوپڑا نے 90 میٹر کا نشان عبور کرنے پرکہا- امید ہے کشور جینا اور میں اسے ایک ساتھ کریں گے

تاثیر،۱۲  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 اکتوبر: اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے امید ظاہر کی کہ وہ ساتھی ہندوستانی کھلاڑی کشور جینا کے ساتھ جیولین تھرو میں مطلوبہ 90 میٹر کا ہندسہ عبور کر سکتے ہیں۔نیرج نے حال ہی میں ختم ہونے والے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں 88.88 میٹر کی تھرو کے ساتھ اپنے گولڈ میڈل کا دفاع کیا تھا۔
واحدایتھلیٹ جو نیرج کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قریب پہنچے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے ہم وطن کشور جینا تھے۔ جینا، جن کا تعلق اڈیشہ سے ہے، نے بیک ٹو بیک تھرو میں ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مردوں کے جیولین تھرو فائنل مقابلے میں 87.54 میٹر کے تھرو کے ساتھ نیرج کے سیزن کے بہترین 88.88 میٹر کے قریب پہنچ گئے۔
بدھ کے روز ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کے دوران، جس میں مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھی شرکت کی، نیرج نے 90 میٹر چیلنج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا،’’جہاں تک 90 میٹر کا تعلق ہے،تو مجھے اپنی ٹریننگ پر اعتماد ہیاور میں اسے جلد مکمل کرنے میں اہل ہو سکوں گا۔ تمام میڈیا والوں کو مبارکباد کیونکہ آپ ایک بار پھر سوال پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن میں اسے کر سکوں گا اور مجھے امید ہے کہ جینا اور میں ، اسے ایک ساتھ کریں گے‘‘۔
نیرج نے 2015 کے بعد پہلی بار حیدرآباد کا دورہ کیا اور اس ریاست میں شروع ہونے والے اپنے سفر کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا، “ہاں، یہ بہت مشکل سفر رہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اولمپکس میں جگہ بنانا کیسا ہوگا، اس کا پہلا خیال میرے ذہن میں پہلی بار اسی شہر میں 2015 میں آیا جب میں نے جونیئر فیڈ کپ ایونٹمقابلوں میں حصہ لیا تھا اور گولڈ میڈل جیتاتھا‘‘۔
چوپڑا نے کہا، ’’سچ پوچھیں تو، اس سطح تک پہنچنے کے لیے مجھے بہت محنت کرنی پڑی، توجہ مرکوز رکھنی پڑی اور بہت سی مشکلات پر قابو پانا پڑا جیسے ٹرینوں میں بنا ریزرو کمپارٹمنٹس میں سفر کرنا اور کئی دوسرے ایتھلیٹس کے ساتھ رہائش کا اشتراک کرنا۔‘‘