پولیس کمشنر نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا

تاثیر،۱۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سلی گوڑی، 14 اکتوبر:سلی گڑی کے پولس کمشنر سی سدھاکر نے ہفتہ کو شہر میں نصب نئے سی سی ٹی وی کے کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔درحقیقت، پوجا سے پہلے شہر کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مجرموں پر نظر رکھنے کے لیے، بھکتی نگر پولس اسٹیشن اور پانی ٹنکی چوکی کے تحت آنے والے علاقے میں تقریباً 82 نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ان کیمروں کا کنٹرول روم بھکتی نگر اور پانی ٹنکی چوکی تھانے میں کھولا گیا ہے۔ جس کا آج سلی گوڑی کے پولس کمشنر سی سدھاکر نے افتتاح کیا۔
اس دوران سلی گوڑی کے پولس کمشنر سی سدھاکر نے کہا کہ شہر کے سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایسٹرن بائی پاس اور سیوک روڈ کی اہم سڑکوں پر 82 نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ان کیمروں کے ذریعے مذکورہ علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے سلی گڑی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودہ تعداد بڑھ کر 650 ہو گئی ہے۔