ممبئی ناگپور سمردھی ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ، ٹرک نے بس کو ٹکر ماری، 12 ہلاک، 23 زخمی

تاثیر،۱۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اورنگ آباد،15اکتوبر: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اتوار کی علی الصبح ممبئی-ناگپور سمردھی ایکسپریس وے پر ویجا پور کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کے ایک کھڑی بس سے ٹکرا جانے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 1.15 بجے پیش آیا جب مسافر بس یاترا کے بعد اورنگ آباد کے راستے بلدھانا سے ناسک جا رہی تھی۔ افسر نے کہا، ‘بس بلدھانا سے چھترپتی سمبھاجی نگر آ رہی تھی اور شاہراہ کے کنارے کچھ دیر کے لیے رک گئی۔ اچانک ٹرک نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں کم از کم 12 مسافر ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔متاثرین بلڈھانہ کی مشہور بابا درگاہ کی زیارت کے بعد ناسک میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کو اورنگ ا?باد اسپتال، کچھ کو ناسک اور کچھ کو سنگین صورتوں کو پونے کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔