تاثیر،۱۵ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ہمیر پور، 15 اکتوبر:کانپور-ساگر قومی شاہراہ-34 پر واقع گھٹم پور قصبے میں کشمنڈہ دیوی ماتا مندر کے قریب اتوار کو ایک سڑک حادثہ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر جام لگ گیا۔ پولیس نے فوراً پہنچ کر ٹریفک کو بحال کروایا۔مقامی پولیس کے مطابق کانپور شہر کے گھٹم پور کوتوالی علاقے کے سیوڑاہری گاؤں کے رہائشی سنتوش کمار (52) گھٹم پور شہر کے جواہر نگر موہال میں رہتے تھے۔ وہ فرخ آباد میں بطور ہیڈ کانسٹیبل تعینات تھے۔ وہ آج اپنے بڑے بیٹے سے ملنے کے بعد موٹر سائیکل سے گھر واپس جا رہیتھے۔ اسی دوران گھٹم پور میں کشمنڈہ دیوی ماتا کے مندر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ان کی موٹر سائکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں موٹر سائکل پر سوار دوسرے شخص سیوڑاھری گاؤں کے رہائشی سدن (45) ولد سرجو کی بھی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کے باعث شاہراہ پر جام لگ گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر جام کو کھلوایا۔گھٹم پور کوتوالی کے انسپکٹر نے بتایا کہ حادثے میں ایک ہڈ کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

