صداقت آشرم میں ارجن منڈل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

تاثیر،۱۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ 16 اکتوبر 2023

کانگریس کے سینئر لیڈر اور بہار حکومت کے سابق وزیر جنگلات و ماحولیات ارجن منڈل کے جسد خاکی کو آج پارٹی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں آخری دیدار کے لیے لایا گیا۔ پارٹی کے بزرگ رہنما ارجن منڈل جی کی اتوار کو اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں موت ہوگئیتھی۔ کانگریس کی روایت کے مطابق ان کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر پارٹی ہیڈکوارٹر لایا گیا جہاںپارٹی کے سینکڑوں لیڈروں اور کارکنوں نے اپنے آنجہانی رہنما کو مغموم خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ بہار حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ارجن منڈل کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
کانگریس کے بہار پردیش کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کی جانب سے سابق وزیر کرپاناتھ پاٹھک نےارجن منڈل کے جسد خاکی پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے علاوہ جن لیڈروں نے خراج عقیدت پیش کیا ان میں ایم ایل اے پرتیما کماری داس، پرمود کمار سنگھ، لال بابو لال، اجے کمار چودھری، حسیب خان، ڈاکٹر ونود شرما، ششی کانت تیواری، اجیت کمار شکلا، منجیت آنند ساہو، پردومن یادو، مرنال انامے، روی گولڈن، سودے شرما، ارونا سنگھ، ہیرا سنگھ وگا، انجینئر کامران، عبدالباری عرف سجن اور محمد مظہرالحق کے نام قابل ذکر ہیں۔