شعبۂ اردو ،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی ،میرٹھ میں20-21اکتوبر کو ہوگا جشن سر سید

تاثیر،۱۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

 

 سہارا گروپ کو سر سید انٹر نیشنل جن ہت فائونڈیشن،میرٹھ اور سدھانشو شیکھرکو سر سید نیشنل ایوارڈسے نوازا جائے گا
میرٹھ16؍ اکتوبر2023ء: شعبۂ اردو ،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ ہر سال’’ جشن سر سید‘‘ کا اہتمام کرتا ہے جس کا مقصد سر سید کے پیغام اور کارناموں کو عوام خصوصاً طالب علموں تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں ہر سال سرسید لیکچر سیریز، سر سید کوئز، سیمینار اور بیت بازی وغیرہ کا اہتمام ہوتا ہے۔ سر سید کے مشن کو عام کرنے اور تعلیم کے فروغ میں تعاون دینے والے افراد اور اداروں کو ہر سال سر سید انٹر نیشنل اور سرسید نیشنل ایوارڈ سے بھی سر فراز کیا جاتا ہے۔
20؍ اکتوبر کو دو پہر2:30بجے سے جشن سر سید کے زیر تحت شعبے کے پریم چند سیمینار ہال میںمقابلۂ بیت بازی کا انعقاد عمل میں آ ئے گا جس میں مختلف کالجز اور کیمپس کے طلبہ و طالبات حصہ لیں گے۔
اس موقع پردو روزہ قومی سیمینار بعنوان’’سر سید فکرو فن کے آئینے میں‘‘کاافتتاحی اجلاس20؍ اکتوبر بروز جمعہ شام 4:00 بجے سے شعبۂ اردو کے پریم چند سیمینار ہال میں منعقد ہو گا جس کی سر پرستی نایاب زہرا زیدی(سر پرست، سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی، میرٹھ )فرمائیں گی اور صدارت کے فرائض صدر شعبۂ اردوپرو فیسراسلم جمشید پوری فرمائیں گے۔ اس میں مہمانان خصوصی کے بطور   شہر قاضی میرٹھ پروفیسر زین الساجدین اور پرو فیسر ہرے کرشنا، شعبۂ اسٹیٹکس،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،جب کہ مہمانان ذی وقار کے بطورسیدمعراج الدین ،سابق چیئر مین ،پھلائودہ اورڈاکٹر ہاشم رضا زیدی ،سماجی کار کن شر کت فرمائیں گے اور پروفیسر جمال احمدصدیقی کلیدی خطبہ پیش کریں گے
دوسرے روز21؍ اکتو بر2023ء بروزہفتہ پہلا ٹیکنیکل اجلاس 10:00؍بجے سے1:00؍بجے تک جس میںصدور صاحبان کی حیثیت سے ڈاکٹر یشیکا،ڈاکٹر ہما مسعود،ڈاکٹر پرویز عالم،ڈاکٹر ظفر گلزار، محترم آ فاق خاں، محترم حاجی عمران صدیقی کی شرکت کریں گے جب کہ مقالہ نگار کے بطورڈاکٹر شبستاں آس محمد،ڈاکٹر ساجد علی ،محترمہ فرح نازمحترم شاہِ زمن،محترمہ عظمیٰ پروین، محترم ماہِ عالم ،محترمہ شہناز پروین، محترمہ سیدہ مریم الٰہی دوسرا اجلاس1:45؍سے3:30؍ بجے تک جس کی مجلس صدارت ڈاکٹر عابد زیدی، محترم ذیشان خان،ڈاکٹر فر حت خاتون، انجینئر رفعت جمالی، ایڈوکیٹ سرتاج احمد رونق افروز ہوں گے جب کہ مقالہ نگار کے بطور ڈاکٹر عامر نذیر ڈار،  دہلی یونیورسٹی،ڈاکٹر شوبی زہرا نقوی، مظفر نگر،ڈاکٹر چاندنی عباسی، مظفر نگر،ڈاکٹر عفت ذکیہ، میرٹھ، محترم عرفان عارف، جموں،محترم نوید خان، سنبھل،مفتی راحت علی صدیقی، دہلی کی شر کت متوقع ہے اختتامی اجلاس4:00؍ بجے سے 6:00؍ بجے تک ہو گا جس کی سرپرستی شیخ الجامعہ پروفیسر سنگیتا شکلافرمائیں گی جب کہ صدارت کے فرائض پروفیسر بصیر احمد خاں (سابق شیخ الجامعہ اگنو یونیورسٹی، دہلی) اور مہمان خصوصی کے بطور معروف اسکالر اور سابق ممبر راجیہ سبھا اور مدیر اخبار نو ،م افضل شرکت فرمائیں گے جب کہ مہمانان ذی وقار کے بطورپروفیسر سنجیو کمار شرما (سابق شیخ الجامعہ مہا تما گاندھی سینٹرل یونیورسٹی،موتیہاری و ڈین فیکلٹی آف آرٹس ) اورجاوید اقبال(میجر جرنل ریٹائرڈ) شرکت کریں گے اور خصوصی مقرر کی حیثیت سے پروفیسر ابو سفیان علیگ شر کت فرمائیں گے۔اسی دوران شعبے کے سابق طالب علم ڈاکٹر ساجد علی کی کتاب’’اردو صحافت اور اخبار الجمعیۃ‘‘ کا اجراء بھی مہمانان کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔
اختتامی اجلاس میں ہی2023ء کے سر سید انٹر نیشنل ایوارڈسہارا گروپ(برائے مجموعی خدمات)سر سید نیشنل ایوارڈ سدھانشو شیکھرت، پرنسپل کے۔ایل انٹر نیشنل اسکول(برائے تعلیمی خدمات)اورسر سید نیشنل ایوارڈجن ہت فائونڈیشن، میرٹھ (برائے سماجی خدمات پیش کیے جائیں گے۔ٍ