TAASIR :– S M HASSAN –16 OCT
امنور(سارن)
یودھا فزیکل اکیڈمی کے زیر اہتمام امنور ہائی اسکول کے کھیل کے میدان میں تنظیم کے صدر کلدیپ مہاسیٹھ کی صدارت میں اعزازیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی بی ڈی او منجول منوہر مدھوپ اور مہمان خصوصی ایڈیشنل ایس ایچ او گنجن کماری نے اگنی ویر میں منتخب ہونے والے فوجی جوانوں کو میڈل،توصیف اور شال پیش کر اعزاز سے نوازا۔اس موقع پر مہمان خصوصی بی ڈی او مدھوپ نے کہا کہ یہ تنظیم مقامی نوجوانوں کو دوڑ اور جسمانی تربیت دے کر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔آج ان کی بدولت ہمیں اگنی ویر میں منتخب چار سورماؤں کو اعزاز سے نوازنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔فوجی جوان نہ صرف اپنے والدین اور گاؤں کا فخر بنتے ہیں بلکہ ملک کا فخر بھی بڑھاتے ہیں۔ان کی وجہ سے ہی ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ اور طاقتور ہیں۔تنظیم کا شکریہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ او گنجن نے کہا کہ اس قسم کی خدمت معاشرے کے لیے مشعل راہ ہے۔اس سے نوجوانوں میں ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوگا۔اعزاز پانے والے فوجیوں میں گڈو کمار،جیتو سنگھ،محفوظ عالم اور شیلیش پانڈے کے نام شامل ہیں۔اس موقع پر تنظیم کے کوآرڈینیٹر دھیرج کمار سنگھ،کوچ مدن مہتو،ڈائرکٹر انکت سنگھ،مینک سنگھ،ابھیشیک سنگھ،منا چوہان،پنٹو تیواری،ریٹائرڈ کرنل چندیشور سنگھ،گورو سنگھ،تریپوراری سنگھ،سرجیت سنگھ،سرپنچ راجیش سنگھ،راجیش سنگھ،ریٹائرڈ کرنل چندیشور سنگھ رنجن،رندھیر کمار،بلٹ کمار وغیرہ شامل تھے۔

