تاثیر،۱۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش)بہار شریف کے صغریٰ ہائی اسکول کی عمارت میں جان ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جا رہا ہے ۔معلوم ہو کہ صغریٰ ہائی اسکول کی برسوں پرانی عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہو چکا تھا۔جسے اسکول کے سیکرٹری آفتاب عالم نے موجودہ اسکول کمیٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب سے اپنا عہدہ سنبھالا ہے آج تک اسکول کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہ۔ چاہے وہ اسکول کے ترقیاتی کام ہو یا بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کا معاملہ۔ ہمارے اسکول میں تمام اساتذہ اور طلباء کی حاضری 100 فیصد ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسکول کے بچے ہر میدان میں اپنی کامیابی کا پرچم پلند کرتے نظر آرہے ہیں ۔اسکول کی پرنسپل شاہینہ ناز نے بتایا کہ ہمارے اسکول میں بچوں کو بہتر تعلیم دی جاتی ہے اور طلباء کو تعلیم کی اہمیت بھی بتائی جاتی ہے۔

