مدھیہ پردیش: اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے پہلے مرحلے کے رینڈمائیزیشن کا عمل مکمل

تاثیر،۱۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 16 اکتوبر: کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آشیش سنگھ کی نگرانی میں پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ روم میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے پہلے مرحلے کے رینڈمائیزیشن کا عمل مکمل ہوا۔ اس دوران تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے، اے ڈی ایم پرکاش سنگھ چوہان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر روی شنکر رائے کے ساتھ آر او، اے آر او موجود تھے۔
کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر آشیش سنگھ نے کہا کہ انتخابی عمل کے ایک حصے کے طور پر مشینوں کی رینڈمائزیشن کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے منصفانہ طریقے سے کی جاتی ہے۔ یہ بھوپال کی 7 اسمبلیوں کے لئے کیا گیا تھا اور 2375 وی یو ایس اور سی یو اور 2574 وی وی پیٹ کا پہلا رینڈمائیزیشن تھا۔ رینڈمائزیشن کے دوران مشینوں کی اسمبلی وار فہرست تیار کی گئی۔ رینڈمائزیشن کی گئی کہ کون سی ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی مشین کس اسمبلی میں جائے گی اور کون سی ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کو کس اسمبلی کے لئے مخصوص کیا جائے گا۔