وزیراعلیٰ کا ہزاری باغ میں ڈوبنے سے 6 لڑکوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

تاثیر،۱۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 17 اکتوبر: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ہزاری باغ ضلع کے لوٹوا ڈیم میں چھ لڑکوں کے ڈوبنے کی افسوسناک خبر سے وہ افسردہ ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو دکھ کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل کو ہزاری باغ ضلع کے اچک تھانہ علاقے کے تحت نیشنل پارک کے سالپرن جنگل سے متصل لوٹوا ڈیم میں سات لڑکے ڈوب گئے تھے۔ ان میں سے ایک کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس کا نام شانو کمار ہے۔ پانچ لڑکوں کی لاشیں ملی ہیں۔