تاثیر،۱۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،18اکتوبر: وزیراعظم نریندرمودی نے غزہ کے ایک اسپتال کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے جس میں 500سے زیادہ لوگ مارے گئے کہ مذمت کی او رکہا کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ حماس نے دعوی کیا کہ یہ حملہ آسرائیل نے کیا ہے جب کہ اسرائیلی حکومت نے ا سکی تردید کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ال اہلی اسپتال پر وحشیانہ حملہ تشویش کی بات ہے۔ اور ا سمیں عام لوگوںکی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس حملے سے مجھے زبرردست دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے لواحقین کے اہل خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی ۔ حماس اور اسرائیلی لڑائی میں عام شہروں کو قتل کرنا تشویشناک ہے۔ اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ کل رات غزہ کے اس اسپتال پر حملہ ہوا اور وہاں پر جو بھی بیما ارو تیمار تھے وہ جاں بحق ہوئے۔ حماس نے کہا کہ اس حملے کے پچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے جب کہ اسرائیل نے کہا کہ اسرائیلی نے کہا کہ اسلامک جہاد نے غلطی سے اس پر راکٹ داغے۔ اسرائیل نے یہ بھی کہا کہ اسپتال کی بلڈنگ کو زیادہ نقصان نہیں ہوا ۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے جب حماس نے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔

