شہاب الدین مرحوم کے بیٹے اسامہ شہاب عدالتی حراست میں بھیجے گئے جیل، حامیوں میں شدید ناراضگی

تاثیر،۱۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 18 اکتوبر: سابق ایم پی محمد شہاب الدین مرحوم کے بیٹے اسامہ شہاب کو بدھ کے روز سیوان کے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت سے انہیں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسامہ کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہیں سیوان کی ڈویزنل جیل لے جایا گیا ہے۔ اسامہ کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی جس پر کہا جا رہا ہے کہ سماعت کل ہو گی۔
واضح ہو کہ حسین گنج تھانہ کی پولیس راجستھان کے کوٹا سے گرفتار اسامہ شہاب کو سڑک کے ذریعے سیوان لے ا?ئی۔ جیسے جیسے بہار قریب ا?یا ، سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اسامہ شہاب کا پیچھا کرتا رہا۔ جب اسامہ سیوان میں کورٹ پہنچے تو بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔عدالت کے احاطے میں انتظامیہ بھی پوری طرح تیار تھی۔ سیکورٹی فورس کی بڑی تعداد پہلے ہی سے تعینات تھی۔ اس کے بعد اسامہ شہاب کو اے سی جے ایم 9 کے سامنے پیش کیا گیا جہاں کل سماعت کا حکم دیا گیا ہے اور اسامہ کو فی الحال عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
اسامہ شہاب کو عدالتی حراست میں بھیجنے کے بعد ان کے حامیوں میں شدید ناراضگی ہے۔ حامی اجے بھاسکر چوہان نے کہا کہ اسامہ شہاب کو سیاست میں پھنسایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ واقعہ کے دن اسامہ دہلی میں تھے۔