تاثیر،۱۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 19 اکتوبر: ایئر انڈیا ایکسپریس نے پنجاب کے امرتسر سے حیدرآباد کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پرواز آپ کو تین گھنٹے میں ایک شہر سے دوسرے شہر تک لے جائے گی۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کی یہ پرواز 17 نومبر سے شروع ہوگی۔ ایئر لائنز نے اس روٹ پر بکنگ شروع کر دی ہے۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کے اس فیصلے کے بعد دونوں شہروں میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ دونوں شہروں کے درمیان 17 نومبر سے پروازیں شروع ہو رہی ہیں۔ ایئر لائن کی پروازیں روزانہ صبح 11 بجے امرتسر کے سری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھریں گی۔ تین گھنٹے کے بعد یہ پرواز دوپہر 2 بجے حیدرآباد میں اترے گی۔ اسی طرح یہ پرواز حیدرآباد سے روزانہ صبح 7.30 بجے ٹیک آف کرے گی اور 2 گھنٹے 45 منٹ کے بعد صبح 10.15 بجے امرتسر ایرپورٹ پر اترے گی۔ ایئر لائنز کی جانب سے اس پرواز کی ابتدائی قیمت چھ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

