ضلع مجسٹریٹ مرگاواں تالاب اور ہائی اسکول کا کیا معائنہ

تاثیر،۱۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف 19 اکتوبر(محمددانش)بین بلاک میں منعقدجن سنواد پروگرام کے بعد ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے آج مرگاواں میں تالاب کا معائنہ کیا۔اس تالاب کی معمولی آبی وسائل کے محکمے نے تزئین و آرائش کی ہے۔مرگاواں میں واقع سرکاری نیفا بلیدان اسمارک+2 ہائی اسکول کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس اسکول کی باؤنڈری وال کی تعمیر کا کام منریگا کے ذریعے کروانے کے لیے حکم جاری کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پرول پوربلاک کے اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول سیناواں کا بھی دورہ کیا۔ اس اسکول کی چاردیواری منریگا کے ذریعے 9.94 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ باؤنڈری وال کی تعمیر کے بعد کھیل کا میدان تیار کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، سب ڈویژنل آفیسر راجگیر اور دیگر مقامی افسران موجود تھے