بہار شریف میں موتی محل ریسٹورنٹ کا افتتاح

تاثیر،۱۹  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف 19 اکتوبر(محمد دانش)مقامی رانچی روڈ، لچھمی پٹرول پمپ کے نزدیک موتی محل ریسٹورنٹ کی شروعات کی گئی۔جس کا افتتاح دیہی ترقیاتی وزیر سرون کمار،ممبر پارلیمنٹ کوشلندر کمار،ایم ایل سی رینا یادو، ہلسا ایم ایل اے کرسنامراری کے ذریعہ مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقع پر موجود مہمان خصوصی نے بتایا کہ بہار شریف میں موتی محل جیسے بڑے ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے لوگوں کو بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا ۔لیکن اس کے کھل جانے سے یہ کمی دور ہو گئی۔ اس کے کھانے ذائقہ اتنا بہتر ہے کہ ذائقہ کی وجہ کر دیس ملک بھر میں موتی محل مشہور ہے۔اس موقع پر کارپوریٹ مینیجر صدیقی،ریسٹورنٹ مینیجر دیوندر سنگھ،سابق ڈپٹی میئر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری، دھننجے دیو، جدید ضلع صدر، عام ادمی پارٹی کے سینئر لیڈر شہنواز، محمود بککھو، آشیش کمار کے علاوہ کشیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔