تاثیر،۲۰ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف20 اکتوبر( محمد دانش) درگا پوجا تہوار کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ ششانک سبھنکر اور پولیس کپتان اشوک مسرا کی قیادت میں فلیگ مارچ نکالا گیا جس میں کثر تعداد میں پولیس کے جوان موجود تھے۔ مذکورہ فلیگ مارچ شہر کے مختلف چوک چوراہوں سے گزرا۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان نے بتایا کہ درگا پوجا تہوار امن و امان کے ساتھ منائیں۔ انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں پر پولیس کی پینی نگاہ ہے سوشل میڈیا پر بھی خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ اپسی بھائی چارہ بگاڑنے والوں کو قطعی بکسا نہیں جائے گا۔

