سہسرام آر پی ایف چھاپہ ماری مہم میں ٹکٹ کی بلیک مارکیٹنگ میں دو ہوئے گرفتار

تاثیر،۲۲  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

   سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) درگا پوجا کے دوران ریلوے میں سیٹوں کو لیکر بڑھتی ہوئی ٹکٹ لڑائی کو دیکھتے ہوئے سینئر ڈیویژنل سیکورٹی کمشنر جتن بی راج کی ہدایت پر سہسرام ​​جنکشن پر غیر قانونی ٹکٹ دلالوں کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے جسمیں انسپکٹر انچارج سہسرام ​​سنجیو کمار اور انچارج کرائم انٹیلی جنس برانچ۔انسپکٹر پنکج کمار یادو کی قیادت میں آر پی ایف پوسٹ سہسرام ​​کے افسران اور جوانوں اور کرائم انٹیلی جنس برانچ ڈی ڈی یو نے مشترکہ طور پر کرگہر بازار میں واقع روپم انٹرنیٹ کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے ونود ویر ساورکر کو گرفتار کیا گیا، مذکورہ شخص کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا، تاہم کل 27 ای ٹکٹ برآمد ہوئے جن کی تخمینہ قیمت 22336/- روپئے ہے اور ایک ای ٹکٹ جس کی مالیت 902/- روپئے ہے اور دکاندار رامندر گپتا سے 8750 روپئے مالیت کی 13 ای ٹکٹیں برآمد ہوئیں ۔ اسی طرح درگاوتی میں واقع جیسوار فوٹو اسٹیٹ کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ۔ اس مہم میں سب انسپکٹر وکرم دیو سنگھ، سب انسپکٹر آر کے رائے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ستیش کمار، کانسٹیبل سونو کمار گپتا، ہیڈ کانسٹیبل اودھیش سنگھ، کانسٹیبل قیصر جمال، کانسٹیبل سوربھ کمار وغیرہ شامل تھے ۔