تاثیر،۲۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی طرف سے بار بار انتباہ کرنے کے باوجود وہ آگے بڑھتے رہے۔ذرائع کے مطابق، 20 سے زائد افراد کا ایک گروپ جس میں گائے کا ایک ریوڑ تھا اور اس کے ساتھ تین پاکستانی رینجرس گزشتہ شب قریب ساڑھے بارہ بجے آئی بی کے قریب پہنچے۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے سرحدی محافظ نے انتباہی گولیاں چلائیں۔
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ 120 بٹالین کے بی ایس ایف کے گارڈز نے کچھ مشکوک عناصر پر گولیاں چلائیں جن کے ساتھ 16 ونگ چناب رینجرز جا رہے تھے۔ رینجرز کی طرف سے کوئی جوابی کارروائی نہیں کی گئی۔ بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد مشکوک عناصر پیچھے ہٹ گئے۔بتا دیں کہ 17 اکتوبر کو پاکستانی فوجیوں نے ارنیا سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہندوستانی چوکی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔بی ایس ایف نے جمعرات کو کمانڈنٹ سطح کی فلیگ میٹنگ میں پاکستانی رینجرس کے ساتھ سخت احتجاج درج کرایا ہے۔

