فلم فدا کی شوٹنگ 27 نومبر سے اتر پردیش کے دیو نگری بنارس امیں

تاثیر،۲۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی 25اکتوبر (تا ثیر بیورو )’’فدا‘‘ یہ ٹائٹل سنتے ہی ہمارے ذہن کو کین گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’فدا‘‘یاد آنے لگتی ہے جس میں فردین خان، شاہد کپور اور کرینہ کپور نے اداکاری کیہے ، جو 2004 میں بنی اس وقت کی ایک بڑی ہٹ فلم تھی۔ اس فلم میں محبت کے رومانس پر فوکس کیا گیا، پھر اس کے بعد 2017 میں اسی ٹائٹل کے ساتھ ایک تیلگو فلم بھی آئی، جس کے ہدایت کار شیکھر کمولا تھے۔ اس کے بعد اب سال 2023-24 میں اسی عنوان سے بھوجپوری میں دنکر کپور کی ہدایت کاری میں فلم بننے جا رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ بھوجپوری فلم دیگر دو فلموں سے کتنی مختلف یا مماثلت رکھتی ہے، یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ اس فلم میں پردیپ پانڈے چنٹو مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ وجے دشمی کے موقع پر اس فلم کی میوزیکل مہورت آج ممبئی میں منعقد ہوئی، راج کمار پانڈے کی میوزک ڈائریکشن اور خوشبو جین کی آواز میں گانے کی ریکارڈنگ کے ساتھ آج شاندار مہورت مکمل ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ 27 نومبر سے اتر پردیش کے دیو نگری بنارس اور سارناتھ میں کی جائے گی۔ اس فلم میں سنیوگیتا یادو اور نئی آنے والی آروہی پردیپ پانڈے چنٹو کے ساتھ اپنے اداکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ پردیپ پانڈے چنٹو بھوجپوری فلمی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور اب تک وہ بھوجپوری میں درجنوں ہٹ فلمیں دے چکے ہیں، جن میں دلہن چاہی پاکستان سے، وہوا، پیار وہوا ڈاٹ کام، سسورا بڑا ستایلا، نگینہ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ پردیپ پانڈے چنٹو بھوجپوری فلم انڈسٹری میں ایک خوبصورت، سمارٹ اور اچھے لگنے والے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں جن کی اداکاری کے بہت سے رنگ ہیں۔