محبوبہ مفتی ایک بار پھر پی ڈی پی کی صدر منتخب

تاثیر،۲۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 26 اکتوبر: سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جمعرات کو دوبارہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر منتخب ہو گئیں۔ پی ڈی پی کی صدر کے طور پر محبوبہ مفتی کی مدت کار تین سال تک ہوگی۔ پی ڈی پی کے نائب صدر اور سینئر لیڈر عبدالرحمان ویری نے صدر کے عہدے کے لیے مفتی کا نام تجویز کیا تھا اور غلام نبی ہنجورا نے اس کی تائید کی۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ وہ ووٹ سے تین سال کی مدت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔