تاثیر،۲۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 28 اکتوبر:وزیراعلی کے سی آرنے کہاکہ ووٹرس کی معمولی سی غفلت تیزرفتار ترقی کرنے والے تلنگانہ کوبڑے خطرے میں ڈال سکتی ہے۔کانگریس پربھروسہ کیا گیا توترقی کی رفتارسست ہوجائے گی۔فلاحی اسکیمات کوختم کردیاجائے گا۔بی آرایس پربھروسہ کیا گیاتوموجودہ فلاحی اسکیمات نہ صرف برقراررہیں گی اورنئی اسکیمات 400روپئے میں پکوان گیس5 لاکھ روپئے کا انشورنس،خواتین کوماہانہ 3000 روپئے کی مالی امداد حاصل ہوگی۔ساتھ ہی راشن کارڈ سے باریک چاول بھی سپلائی ہوگا۔وزیراعلی تلنگانہ کے سی آر نے آج تین اسمبلی حلقوں وردھنا پیٹ ، محبوب آباد اورپالیرمیں انتخابی جلسوں سے خطاب میں صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی ، کانگریس رکن پارلیمنٹ اْتم کمارریڈی پرتنقید کرتے ہوئے انہیں مخالف کسان قراردیا۔ رایتوبندھواوردلت بندھوروک دینے کی الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسان اوردلت طبقات غور کریں کہ ان کے دوست کون ہے اور دشمن کون ہیں۔ بی آرایس دلت بندھو اوررایتو بندھودے رہی ہے اورکانگریس اس میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے اگرغلطی سے بھی ان کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ کیا گیا تو دلت بندھواوررایتوبندھواسکیم ختم کردی جائے گی۔24 گھنٹے سپلائی ہونے والی بجلی صرف3گھنٹوں تک محدود ہوجائے گی۔انہوں نے ضلع کھمم میں پارٹی تبدیلی کرچکے پی سرینواس ریڈی اور ٹی ناگیشورراؤ کو بھی تنقید کا نشانہ کر پارٹی تبدیل کرنے والوں کو سبق سکھانے کا عوام کو مشورہ دیا۔

