ایم پی اسمبلی انتخابات: سونیا بھکت کانگریسی جو الیکشن کے دوران رام بھکت بن رہے تھے، ان کی بابر بھکتی سامنیآگئی: وشنودت شرما

تاثیر،۲۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 28 اکتوبر: بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے کہا کہ 22 جنوری 2024 کو بھگوان شری رام اپنے مندر میں رسم ورواج کے ساتھ وراجت ہوں گے۔ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس لمحے کو، جس کا پانچ صدیوں سے انتظار تھا، ملک کے ساتھ شیئر کیا، سناتن مخالف کانگریس کے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔ وہ سونیا بھکت جو کانگریس کے انتخابات میں رام بھکت بن رہے تھے، ان کی بابر سے محبت سامنیآنے لگی ہے۔
کبھی کانگریس والے بھگوان شری رام کے ہورڈنگز کی شکایت کرتے ہیں تو کبھی بابری مسجد کی شہادت پر اپنا درد بیان کرتے ہیں۔ کانگریس کا یہ کردار ’’منہ میں رام، بغل میں چھری‘‘ عیاں ہے۔ سونیا گاندھی کے کہنے پر کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کا بیان کانگریس کی مغلوں سے محبت اور سناتن سے نفرت کو ظاہر کرتا ہے۔ پرینکا گاندھیآج دموہ کے دورے پر ہیں، انہیں ملک کے ہندوو?ں سے کھلے عام معافی مانگنی چاہیے۔
وشنودت شرما ہفتہ کو بھوپال میں بی جے پی میڈیا سینٹر میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشنآتے رہیں گے، سیاست چلتی رہے گی، مگر عقیدت سے کھلواڑاورمذاق ملک قبول نہیں کرے گا۔ جن کانگریسیوں کے ذہن اور زبان میںآج بھی بابری مسجد کی شہادت کا درد ہے، ان کے لیے رام کا انتخابی بھکت بننا منافقت کے سوا کچھ نہیں۔
وشنودت شرما نے کہا کہ 29 اکتوبر کو ریاست کے 64 ہزار 523 بوتھس پر 41 لاکھ بی جے پی کارکن وزیر اعظم مودی کے من کی بات پروگرام کو سنیں گے اور ریاست کو لکھے گئے ان کے پیار بھرے خط کو ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ مدھیہ پردیش کے لوگوں کے ذہن میں مودی ہے اور مودی کے ذہن میں مدھیہ پردیش کے ساڑھے نو کروڑ عوام ہیں۔